پشاور(این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارلحکومت میں پیسکونے اضافی بل بھجواکرشہریوں کوچکر ادیا۔اضافی یونٹ اوربے تحاشہ ٹیکسز کے بعداب بجلی بلوں میں اضافی رقم بھی شامل کرلیا ہے ،ہزاروں کے بل بھجواکر لوگوںکی چیخیں نکل گئیں۔پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں سنگین غلطیاںسامنے آئی ہیں،بل میں موجود یونٹوں کی حساب کے بجائے اپنی طرف سے رقم شامل کرلیا ہے ،
اگر کوئی صارف مقررہ وقت پربل اداکریگا تواس سے بھی اضافی چارجز وصول کئے جائے رہیں ،یونٹوں کے حساب سے اگر کسی کابل سات ہزار روپے بنتے ہیں تووہ نوہزار سے بھی زیادہ بل جمع کرنے پر مجبور ہیں۔اس سلسلے میں پسیکوحکام نے بھی غلطی کی تصدیق کردی ،کہ اس مرتبہ بجلی بلوں میں غلطی ہوئی ہے اوربل مقررہ حد سے زیادہ بھجوائے گئے ہیں۔ادھر شہریوں نے اضافی بلوں پر شدیدغم غصے کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس غلطی میں ہمار اکیا قصور،اور ہم ہزاروں روپے کس کھاتے میں جمع کرائے ۔نئے پاکستان میں واپڈا کانیا کارنامہ سامنے آنے پر شہریوں نے احتجاج کی دھمکی بھی دیدی ہے۔بینک حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس ماہ بجلی بلوں میں سنگین غلطیاں موجود ہیں اوراضافی رقم بھی شامل کرلیا ہے تاہم اس حوالے سے ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں ،شہریوں کووہی پیسے جمع کرانے ہونگے توبل میں موجود ہیں۔پشاورکے بیشترعلاقوں میں اضافی بل بھجوا ئے ہیں ،پشاورصدر،نوتھیہ ،سواتی پھاٹک،خیبرسپر مارکیٹ، اندرونی شہرسمیت دیگر کئی علاقوں میں بھی یہی صورتحال ہے۔شہریوں نے پیسکوحکام سے اس صورتحال پر فی الفور ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں بجلی بلوں میں نیلم جہلم سرچار، ٹی وی سرچارج اور دیگر کئی ٹیکس عائد ہیں جبکہ آج صبح پشاور میں شہری سڑکوںپر بھی نکل آئیے ہیں اور انہوں نے لوڈ شیڈنگ اور اضافی بلوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔