اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے خواتین ووٹرز کا ٹرن آٹ 5فیصد ہونے پر پی کے 23شانگلہ سے کامیاب امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے دیا،جبکہ کامیاب امیدوار سے معاملے پر جواب بھی طلب کر لیا،پی کے 23 سے پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت علی کامیاب ہوئے تھے۔منگل کو پی کے 23 شانگلہ میں خواتین ووٹرز کے 5فیصد ٹرن آٹ کے معاملے پرچیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی
سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی،سماعت کے دوران درخواست گزار اور کامیاب امیدوار دونوں کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا،الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے دیاجبکہ امیدوار سے جواب بھی طلب کرلیا،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی،پی کے 23 شانگلہ سے پی ٹی آئی کیامیدوار شوکت علی کامیاب ہوئے تھے۔