اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواہ کی وزارت اعلیٰ کیلئے عمران خان نہ مانے ، وفاقی وزارت داخلہ کیلئے پارٹی آڑے آگئی، پرویز خٹک اب کس وزارت کے مزے اڑائیں گے، بڑی خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی انتخابات میں جیت کے بعدوفاق میں اہم وزارت اور صوبوں میں وزارت اعلیٰ کا معاملہ پارٹی میں زیر بحث رہا جس میں سب سے
اہم معاملہ پرویز خٹک کا تھا جن کو اس بات وزارت اعلیٰ خیبرپختونخواہ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کو وفاق میں اہم وزارت دئیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس بار پرویز خٹک کو وزارت اعلیٰ کے بجائے وفاق میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور پرویز خٹک بھی وزارت اعلیٰ نہ ملنے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کے متمنی تھے تاہم پارٹی قیادت نے اس اہم وزارت کیلئے پرویز خٹک کو ناموزوں قرار دیا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ پرویز خٹک کو وفاق میں وزارت پٹرولیم دی جائیگی ۔ گزشتہ روز وفاقی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پرویز خٹک کی موجودگی سے بھی ظاہر ہو گیا کہ پرویز خٹک کو اس بار وفاق میں اہم وزارت سونپی جائیگی تاہم ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ پرویز خٹک لابنگ کے ذریعے وزارت داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان وفاقی کابینہ کا اعلان چند روز میں کرنیوالے ہیں اور اس حوالے سے نام فائنل کر لئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک معروف صحافی نے انکشاف کیا تھا کہ عمران خان نے پرویز خٹک کو صدر پاکستان کے عہدے کی بھی پیش کش کی تھی لیکن پرویز خٹک نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیاہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ کی وزارت اعلیٰ کے لیے محمود خان کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ اور اُن کے بطوروزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ نامزدگی کا اعلان ایک دو روز میں عمران خان خود کریں گے۔ محمود خان کو پرویز خٹک کی بھی حمایت حاصل ہے۔