پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

میں نے کبھی ’’8عرب ‘‘اکٹھے نہیں دیکھے جناب، 8ارب کہاں سے آئے ؟ پاکستان کا ایسا شہری جس کے اکائونٹ میں اچانک اربوں روپے آگئے،ڈی جی ایف آئی اے نےاسے بتایا تو اسکی کیا حالت ہوگئی؟کرپشن کی حیران کن کہانی

datetime 7  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرپشن پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ چکی ہے اور اس حوالے سے اعلیٰ عدلیہ اور نیب جیسے ادارے میدان عمل میں اتر چکے ہیں جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)بھی ملک کو کھانے والی اس عفریت کے خلاف سینہ سپر ہے اور ایسے میں منی لانڈرنگ کیس میں جعلی و بے نامی اکائونٹس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایسے میں کئی شہریوں کے اکائونٹس میں

اربوں روپے کی ٹرانزیکشن ان کے علم میں لائے بغیر کر کے گڑ بڑ گھوٹالہ کیا گیا ہے جس کے اصل ملزمان تک پہنچنے کیلئے تفتیش جاری ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں جعلی و بےنامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کے دوران ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اور کراچی کے ایک شہری عدنان جاوید کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے شہری سے پوچھا کہ آپ کے اکاؤنٹ میں 8 ارب روپے کہاں سے آئے؟ جس پر شہری نے جواب دیا کہ میں نے زندگی میں کبھی 8 عرب ایک ساتھ نہیں دیکھے 8 ارب کہاں سے آئے مجھے کیا معلوم۔ذرائع کے مطابق کراچی میں کمپیوٹر کے کاروبار سے وابستہ شہری نے نجی بینک میں لکی انٹرنیشنل کے نام سے اپنے تین کمپنی اکاؤنٹس کھولے تھے۔اکاؤنٹ کھولتے وقت شہری نے 5 ہزار روپے جمع کروائے، شہری کا موقف ہے کہ اس نے اکاؤنٹ کھولنے کے بعد کبھی بیلنس چیک ہی نہیں کیا۔منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے دوران اچانک سے ایف آئی اے کا سوالنامہ عدنان جاوید پر بم بن کر گرا۔متاثرہ شہری کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنواکر اس کے اکاؤنٹ میں 8 ارب جمع کروادیئے گئے۔تحقیقات کے دوران متاثرہ شہری نے پہلے کراچی اور پھر اسلام آباد ایف آئی اے کو بیانات ریکارڈ کروائے، پھر اسے ڈی جی ایف آئی اے کے روبرو پیش کیا گیا جہاں یہ مکالمہ ہوا اور پھر سپریم کورٹ میں اسے بیان کےلیے بھی پیش کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…