اسلام آباد ( آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ دونوں پارٹیاں معاملات کو زیادہ خراب نہیں کریں گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ بیس حلقوں کے نتائج رکے ہوئے ہیں۔ ہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں لگتا ہیں کہ دونوں پارٹیاں بڑی ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں اور معاملات کو زیادہ خراب نہیں کریں گی۔
عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اگر پارلیمنٹ کو مضبوط نہیں کرے گی تو اپوزیشن پارلیمنٹ کو مضبوط نہیں کر سکتی۔ پارٹی ممبران کو ایک صحتمند بحث کے لئے تربیت دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہاہے کہ اہم عہدوں کے لئے فیصلے وہ خود کریں گے۔اہم عہدوں پر کون کون فائز ہوگا 11اگست تک فائنل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہم عہدوں کیلئے لوگ لابنگ کرتے ہیں اور پارٹی میں بھی سیاست بھی ہوتی ہے لیکن عمران خان نے کہا دیاہے کہ لابنگ کی ضرورت نہیں ہے۔