کراچی (یوپی آئی) ممکنہ گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیل کا نام اتفاق رائے سے طے پا گیا ہے۔ جس کی منظوری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دے دی ہے۔عمران اسماعیل سندھ کی صوبائی نشست حلقہ 111 سے کامیاب ہوئے ہیں۔ اور پاکستان تحریک انصاف کے مخلص اور دیرینہ ساتھیوں میں سے ہیں۔ اور اس وقت بھی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری کے
عہد پر بھی فائز ہیں۔ سندھ میں گورنر کے لیے پی ٹی آئی کو اپنی اتحادیوں کی مشاورت کو بھی مدنظر رکھا جارہا ہے۔زرائع۔ سندھ کی گورنری کے کیے عشرت العباد بھی فعال نظر آتے رہے ہیں۔ان کی بھی خواہش تھی۔ سندھ کی گورنری کا وسیع اور طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ اور پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کو قریب لانے میں نمایاں کردار بھی ادا کیا۔