بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

ن لیگ میں بننے والے فارورڈ بلاک کی وجہ سے شہباز شریف پریشان،پارٹی رہنماؤں کو ہنگامی ہدایات جاری کردیں،اجلاس کی اندرونی کہانی 

datetime 6  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونیوالے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی‘ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے رانا مشہود نے حمزہ شہباز شریف کا نام پیش کیا مگر سینئر لیگی قیادت نے اس پر اعتراض کیا‘ خواجہ آصف ‘ پروفیسر احسن اقبال اور دیگر نے یہ تجویز پیش کی کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کو ٹف ٹائم دینا ہے تو خواجہ سعد رفیق کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے

میاں شہباز شریف نے بطور لیگی صدر اس تجویز کو ویٹو کیا کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ہی ہو نگے ۔ ن لیگ میں بننے والے فارورڈ بلاک سے میاں شہباز شریف متفکر نظر آئے انہوں نے سینئر لیگی قیادت کو حکم دیا کہ ہر صورت فارورڈ بلاک کو ببنے سے روکا جائے۔ ناراض لیگی ارکان سے ملا جائے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے۔ اس سلسلے میں سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو اہم ذمہ داریاں دے دی گئیں۔ اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کرکے اپوزیشن کرنے سے مستقبل میں ن لیگ کی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہوں گے اجلاس میں موجود سینئر لیگی قیادت نے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ لیگی کارکن اس فیصلے کو تنقیدی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ بہر حال خواجہ سعد رفیق نے تجویز پیش کی کہ اس وقت ن لیگ کے بہترین مفاد میں ہے کہ پیپلزپارٹی اور دوسری اتحادی جماعتوں سے مل کر اپوزیشن کی جائے۔ پارلیمانی پارٹی نے قومی اسمبلی میں قائد ایوان کیلئے میاں شہباز شریف کو نامزد کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ قائد ایوان کیلئے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کئے جائیں۔ تاکہ تحریک انصاف پر اپوزیشن کا دباؤ برقرار رہے۔ ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی رہائی کیلئے تمام قانونی اور سیاسی آپشنز پر غور کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ قائد ایوان کے انتخابات کے بعد یہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا کہ رہائی کیلئے احتجاجی تحریک کے ساتھ ساتھ قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…