اسلام آباد ( آن لائن) پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی ملیحہ لودھی کو ہی اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عام انتخابات کے میں پاکستان تحریک نصاف (پی ٹی آئی) کی جیت کے بعد مختلف عہدوں پر استعفوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء4 بھی شامل ہیں جو چند دن میں ہی اپنے استعفے پیش کر دیں گے۔اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا نام بھی ان افراد
کی فہرست میں شامل ہے جو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کیلئے پاکستان پہنچ چکی ہیں ۔ تاہم پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی ملیحہ لودھی کو ہی اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو فی الوقت اپنے استعفے کیلئے پاکستان میں ہیں۔ ملیحہ لودھی چند روز میں اپنا استعفیٰ بھی پیش کر دیں گی تاہم انہیں اس عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے ایک روز قبل ملیحہ لودھی چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملاقات کرچکی ہیں ۔