اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع،اہم سیاسی جماعت نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف 8اگست کو تمام قومی شاہراہیں احتجاجاً بند کرنے کا اعلان کردیا

datetime 6  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی مجلس عاملہ اور پارلیمانی گروپ کا مشترکہ اجلاس۔جس میں متعدد فیصلے کئے گئے۔اجلاس کی صدارت سینئر صوبائی نائب امیر مولانا انوارالدین نے کی۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل ملک سکندر خان ایڈوکیٹ،مولانا نوراللہ،مولانا غلام قادر قاسمی،

مولانا کمال الدین،حاجی عبدالواحد صدیقی،حاجی محمد حسن شیرانی،سیدجانان آغا،حافظ ابراہیم لہڑی،حاجی نواز کاکڑ،میریونس عزیز زہری اور اصغرخان ترین شریک رہے۔اجلاس میں حالیہ انتخابی دھاندلی کے خلاف مرکزی حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ 8 اگست بروز بدھ بلوچستان کے تمام قومی شاہرائیں احتجاجا بند کردی جائیں گی۔اور اضلاع کو ہدایات جاری کردی گئیں کہ 8 اگست کو صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک تمام شاہرائیں بند رکھیں اور تمام کارکن صبح سے قومی شاہراوں پر احتجاج کے طور پر دھرنا دیں۔اور اسی طرح اجلاس میں تمام عوام بالخصوص ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور عوامی ٹرانسپورٹ سے اپیل کی گئی کہ وہ 8 اگست بروز بدھ پورے بلوچستان میں ہڑتال کے دوران ہمارے ضلعی ذمہ داران اور کارکنوں سے بھرپور تعاون کریں۔اجلاس میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن سمیت تمام ذمہ دار متعلقہ ادارے اپنی ناکامی اور بے بسی کا اعتراف کرتے ہوئے فوری طور پر اخلاقا مستعفی ہوں اور اپنی کوتاہیوں کا ازالہ کریں۔اجلاس سے مولانا انوارالدین. ملک سکندرخان ایڈوکیٹ اور مولانا نوراللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائدجمعیت مولانافضل الرحمن کی ہدایت پر پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی 8 آگست کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا تمام اضلاع کے جماعتی ذمہ داران دھاندلی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…