لاہور(آن لائن) تعلیمی بورڈ انتظامیہ نے 40 ملازمین کو کسی نوٹس کے بغیر اچانک برطرف کردیا لاہور تعلیمی بورڈ انتظامیہ نے 40 ملازمین کو کسی نوٹس کے بغیر اچانک برطرف کرکے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردئیے، برطرف کیے گئے ملازمین میں اکثریت پرنٹنگ مشین مکینکس کی ہے اور وہ گزشتہ 15 سال سے ادارے میں ملازمت کررہے تھے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ اچانک برطرفی کا کوئی جواز نہیں، عمران خان کے نئے پاکستان میں ہمارا معاشی قتل کیا گیا ہے۔ متاثرین نے عمران خان کی لاہور آمد پر ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب لاہور تعلیمی بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برطرف ملازمین ڈیلی ویجز ملازم تھے لہٰذا انہیں نوٹس دینا ضروری نہیں تھا۔