اسلام آباد(سی پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان نے نجی ائیرلائن کی بد انتظامی کے باعث چینی ایئرپورٹ میں پھنسے پاکستانیوں کا نوٹس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نجی ایئرلائن کی بد انتظامی کے باعث چین کے شہر گونگزوا کے ائیرپورٹ میں پھنسے پاکستانیوں کا نو ٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری سول ایوایشن، نجی ائیر لائن کے سی ای او اور وزارت اوورسیسز پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
جبکہ کیس کی سماعت 3 اگست کے لئے مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ چین کے شہر گوانگزو سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے کے باعث ائیرپورٹ پر پھنسے مسافربے یار و مددگار ایئرپورٹ پر پڑے ہیں لیکن نجی ائیر لائن کی انتظامیہ انہیں رہائش بھی دینے کے لیے تیار نہیں۔ کئی دنوں کی تاخیر کے باوجود اب تک فلائٹ شیڈول نہیں ہو سکی اور کچھ پاکستانیوں کے ویزا ختم پر گرفتاریاں اور جرمانے بھی ہو ئے ہیں۔