ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

سابق ایم این اے کے بیٹے نے نشے میں دھت ہو کر شہری کو لہولہان کرڈالا،شدید زخمی منور جب اپنے گھر پہنچا تو ایسا کام ہوگیا کہ سارا محلہ اکٹھا ہوگیا،پولیس بھی حرکت میں آگئی

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(سی پی پی)فیصل آ بادمیں کینال روڈ پر سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد فاروق کے بیٹے نے شراب کے نشہ میں دھت ہو کر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ قیمتی گاڑی کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے کار سے لیپ ٹاپ اور ضروری کاغذات اڑا لئے ، پولیس تھانہ مدینہ ٹاؤن نے شہری کی مدعیت میں سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد فاروق کے بیٹے اور ساتھی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، تھانہ مدینہ ٹاؤن میں درج کرائے جا نے والے مقدمہ میں رضا گارڈن کینال روڈ

کے رہائشی منور احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ کار میں جا رہا تھا کہ ملزم فہد فاروق اور اس کے ساتھی نے ان کی کار کے ساتھ اپنی گاڑی ٹکرا دی جس سے اس کی کار کو شد ید نقصان پہنچا ، ملزمان اسلحہ لیکر گاڑی سے باہر نکلے اور اس کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں ، منور جان بچا نے کیلئے اپنے گھر میں داخل ہو گیا لیکن ملزمان بھی اسکے تعاقب میں گھر میں گھس آ ئے تاہم موقع پرموجود شہریوں نے مداخلت کرکے اس کی جان بچائی ، ملزمان فرار ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…