متحدہ مجلس عمل کے اہم رہنما نے نئی تاریخ رقم کردی، عام انتخابات میں شکست دینے والے تحریک انصاف کے منتخب رکن اسمبلی کے پاس پہنچ گئے اور ایسا کام کردیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

31  جولائی  2018

متحدہ مجلس عمل کے اہم رہنما نے نئی تاریخ رقم کردی، عام انتخابات میں شکست دینے والے تحریک انصاف کے منتخب رکن اسمبلی کے پاس پہنچ گئے اور ایسا کام کردیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا کراچی(آئی این پی) متحدہ مجلس عمل کے این اے 256پر امیدوارڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے اپنے دیرینہ دوست اور

پی ٹی آئی کے ٹکٹ پراسی نشست سے کامیاب ہونے والے نجیب ہارون کو انکے دفترجاکر کامیابی پر مبارکباد دی اور کھلے دل سے اپنی شکست کو تسلیم کیا فتح پر انہیں اور انکے ساتھ جیتنے والے ایم پی ایز عمران شاہ اور سید ریاض حیدر کو سندھ کاروایتی تحفہ اجرک پیش کی اور پھولو ں کا گلدستہ جماعت اسلامی کی جانب سے نظر کیا۔ڈاکٹرمعراج الہدیٰ نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی فتح کے بعد پہلی تقریر پر مبارکباد دی اور کھلے دل سے پیشکش کی کہ اگر آپ مدینے جیسی اسلامی ریاست کی جانب پیش قدمی کرینگے تو ہم آپ کے خدمتگار ہونگے۔ ہم پاکستان، صوبہ اورشہر کراچی کی تعمیرو ترقی کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہیں۔سیاسی مخالفت کود شمنی میں نہیں بدلنا چاہئے اس شہرکے بچوں کو بہت محبت درکار ہے۔ ہماری شکایات الیکشن کمیشن سے ہیں پی ٹی آئی سے نہیں جنکو قانونی دائرے میں جاری رکھیں گے تاکہ انتخاب اور انتخابی عمل کو شفاف بنایا جائے اور پاکستان کو جمہوری ذرائع سے اچھی قیادت دی جائے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…