منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف نے مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا ، 30میں سے کتنے آزاد امیدوار شامل ہوگئے؟جہانگیر ترین نے بڑی خبر سنادی

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف نے مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا ، 30میں سے کتنے آزاد امیدوار شامل ہوگئے؟جہانگیر ترین نے بڑی خبر سنادی اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پنجاب میں

حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی نے مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا ہے، پنجاب میں 30میں سے 18آزاد امیدوار ہمارے ساتھ شامل ہوچکے ہیں،قومی اسمبلی میں رکن منتخب ہونے والے آزاد میدوار پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں، ہم سب کے ساتھ مل کرچلیں گے۔ وہ منگل کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ بہاولنگر سے آزاد امیدوار ملک عمر فاروق نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اجمل چیمہ اور ملک عمر فاروق کو شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ اجمل چیمہ نے آزادحیثیت سے لڑ کر ایک پرانی سیاسی فیملی کو شکست دی ۔ پنجاب میں 30میں سے 18آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم سب کے ساتھ ملک کر چلیں گے۔ قومی اسمبلی میں 13آزاد امیدواروں میں سے 6,7امیدوار ہمارے ساتھ مل چکے ہیں۔ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا ہے۔ فیصلے کرنے کا اختیار عمران خان کے پاس ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…