لاہور(آئی این پی )قومی احتساب بیورو(نیب ) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو 8اگست کو طلب کر لیا ، ان کو آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کیا گیا ہے ، علیم خان کی جانب سے 30جولائی کو جمع کروائے گئے جوابات سے نیب حکام مطمئن نہیں ہوئے ۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق منگل کو نیب لاہور نے علیم خان کو 8اگست کو طلب کر لیا۔ علیم خان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار بھی ہیں ۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ علیم خان اثاثہ جات ان
کی آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتے ۔ علیم خان اس سے قبل بھی دو بار نیب میں پیش ہو چکے ہیں اور30جولائی کو جمع کروائے گئے جواب سے نیب حکام مطمئن نہیں ہوئے ۔ علیم خان کو 8اگست کو ریکارڈ اپنے ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ نیب نے 16اگست کو چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو بھی طلب کر لیا ہے ان پر بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات رکھنے کا کیس ہے ۔ ان کی جانب سے اس سے قبل نیب عدالت میں پیش کئے گئے ریکارڈ سے نیب حکام مطمئن نہیں ہیں