منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ ازخود نوٹس نمٹا دیا،چوہدری منیر کا ایئرپورٹ کی تعمیر میں کیا کردارتھا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے متعلق ازخود نوٹس نمٹا دیا۔نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ بار بار کہا جاتا ہے کہ ایئرپورٹ چوہدری منیر نے بنایا، چوہدری منیر نے صرف رن وے بنایا تھا،بلا وجہ کسی کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بارش کا پانی جمع ہونے کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں،

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں پانی جمع ہوا تھا، بورڈنگ جاری کرنے والے کاؤنٹر کے پاس پانی جمع نہیں ہوا، میڈیا پر چلنے والے کلپ بھی سپریم کورٹ میں پیش کردیئے گئے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی پارکنگ بھی ایئرپورٹ کا حصہ ہوتی ہے ٗ ہم نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ڈیزائن نہیں تعمیرات کا جائزہ لینا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے زیر تعمیر حصے میں پانی زیادہ جمع ہوا تھا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ ایئرپورٹ کی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟سول ایوی ایشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ منصوبہ 37ارب سے شروع اور 106ارب میں مکمل ہوا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ منصوبے کی لاگت میں اضافے کی ذمہ داری کوئی نہیں لے گا، 106ارب روپے خرچ ہو گئے اب تک تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ڈیزائن کرنے والے معاملے کو دیکھیں، ممکن ہو تو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی بھی کی جائے، یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پانی کھڑا نہ ہو۔عدالت نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میں پانی کھڑا ہونے سے متعلق ازخود نوٹس نمٹا دیا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…