اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس ثاقب نثار نے انسانی ہمدردی کے تحت خاتون درخواست گزار کی نظرثانی اپیل کیلئے 10ہزار روپے عدالتی فیس ادا کی۔ منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے انسانی ہمدردی کے تحت خاتون درخواست گزار کی فیس جمع کرا دی، خاتون کو چھٹیاں کرنے پر 2014میں ملازمت سے
نکال دیا گیا تھا، اس سے پہلے سپریم کورٹ نے خاتون کی درخواست مسترد کر دی تھی، خاتون نے بتایا کہ 14سال پہلے شوہر انتقال کر گیا، 5بچوں کی پرورش کی ذمہ داری ہے، خاتون نے عدالت میں آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ نظرثانی اپیل کیلئے پیسے نہیں ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے 10ہزار روپے عدالتی فیس ادا کی۔