بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اب ہم مل کر یہ کام کریں گے،بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کاعمران خان کو فون،اہم ترین پیغام دے دیا

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم عمران خان کو الیکشن 2018 میں کامیابی پر مبارک باد دی۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کو مبارک باد بذریعہ ٹیلی فون دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان سے گفتگو میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی جڑیں مزید گہری ہوں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نریندرا مودی نے

عمران خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے نئی حکومت کے ساتھ تعاون کا عزم ظاہر کیا ۔عمران خان نے بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ جنگوں سے تنازعات کا حل ممکن نہیں ۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نریندرا مودی کے ٹیلی فون کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کو مبارکباد دی ہے اور نئی حکومت کیساتھ تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی اور کئی دیگر عالمی رہنما بھی عمران خان کو فون پر الیکشن جیتنے کی مبارک باد دے چکے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے الیکشن میں کامیابی کے بعد پہلے خطاب میں بھارت کو مذاکرات کی تجویز پیش تھی تاکہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا پر حل تلاش کیا جائے ۔یاد رہے کہ بھارت نے 2016ء میں پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے ایک مرکز پر شدت پسندوں کے مبینہ حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کر دیئے تھے جو اب تک شروع نہیں ہوئے ہیں ۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ مذاکرات کیلئے بھارت ایک قدم آئے بڑھے گا تو پاکستان دو قدم آگے بڑھائیگا ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…