اسلام آباد(آن لائن) حکومت میں تبدیلی مقامی حکومتی سیٹ اپ کے لئے مفید ہوگی ،میڈیا رپورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عمران خان وفاقی دارالحکومت کی بے دست وبازو اور فنڈسے محروم مقامی حکومت کے لئے تشویش رکھتے ہیں ۔ذرائع کا کہا ہے کہ حکومت تشکیل دینے کے بعد پی ٹی آئی لوکل گورنمنٹ پر توجہ مرکوز رکھے گی ا ور مقامی سطح سے شہر کے 2ملین لوگوں کے مسائل حل کریں گے ۔
بعض پی ٹی آئی ورکرز دعوی کرتے میٹرو پولیٹن کارپوریشن ایم سی آئی میں بھی تبدیلی آسکتی ہے ۔علی اعوان کا کہنا ہے ہماری پارٹی کو ایم سی آئی کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے تشویش ہے ، کیونکہ کارپوریشن کے لئے کوئی بجٹ نہیں ہے ،نہ ہی اختیارات ہیں اور نہ قواعدوضوابط ہیں ۔پی ٹی آئی حکومت مقامی حکومتی سیٹ اپ کو مثالی بنائے گی تاکہ مقامی سطح پر لوگوں کے مسائل حل ہوسکیں ۔انہوں نے کہا کہ میئر کی تبدیلی ایک آپشن ہے ۔