منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

امیدوار کے انتقال کے علاوہ الیکشن ملتوی نہیں کیا جا سکتا، حنیف عباسی کے نااہل ہونے کے بعد الیکشن ملتوی کرنے کااقدام الیکشن کمیشن کوبھاری پڑ گیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 22  جولائی  2018

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کے نااہل ہونے کے بعد الیکشن ملتوی کرکے الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ اتوار کے روز پیپلزپارٹی کے میڈیا آفس میں ہنگامی پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہامیدوار کے انتقال کے علاوہ الیکشن ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔حلقہ NA-60کے امیدوار مختار عباس، نذیر ڈھوکی،

انجم فاروق پراچہ اور توقیر عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیر بخاری نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے دے کر الیکشن کمیشن مزید متنازعہ بن رہا ہے۔ الیکشن ملتوی کرنے کے لئے انتہائی بھونڈا جواز پیش کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرے گی۔ نیر بخاری نے کہا کہ اس سے قبل مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بھی نااہل کیا گیا مگر الیکشن کیوں نہیں ملتوی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن ملک کے لئے بہت اہم ہے اس لئے عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہ ڈالا جائے۔ الیکشن کمیشن فوری طور پر نٹیفکیشن واپس لے اور عوام کو حق رائے دہی کے استعمال کا اختیار دے۔ اس موقع پر NA-60 کے امیدوار مختار عباس نے کہا کہ انہیں حلقے کے عوام کی تائید حاصل تھی جب ن لیگ کے گیارہ چیئرمینوں نے کونسلروں کے ساتھ مجھے ووٹ دینے اور میری حمایت کا اعلان کیا تو پھر الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ مختار عباس نے کہا کہ حلقہ NA-60کے ووٹروں سے ناانصافی نہ کی جائے اور انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ مختار عباس نے کہا کہ پیپلزپارٹی یہ نشست آسانی سے جیت رہی تھی اس لئے انتخابات ملتوی کئے گئے۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…