پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

بم پروف گاڑی ساتھ تھی لیکن پھربھی سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور حملے کے وقت بلٹ پروف گاڑی کے بجائے دوست کی لینڈ کروزر میں کیوں سوارہوئے؟چونکادینے والے انکشافات

datetime 22  جولائی  2018

ڈیرہ اسماعیل خان( آئی این پی ) شہید سابق صوبائی وزیر سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور شہید اپنے بھائی سردار اسرار کی شہادت کے بعد اپنے والد سابق وزیر اعلیٰ سرحد سردار عنایت اللہ خان گنڈہ پور مرحوم کے زیر استعمال دیسی ساختہ بم پروف گاڑی استعمال کرتے تھے ، حیران کن بات یہ ہے کہ جس وقت ان پر خود کش حملہ کیا گیا وہ کسی دوست کی پراڈو میں سوار تھے اور انکی بلٹ پروف گاڑی انکے قافلے میں انکے پیچھے آرہی تھی،

سیکورٹی زرائع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حوالے سے بھی تفتیش کا آغاز کردیا ہے کہ وہ کونسی وجوہات تھیں جنکی بناء پر وہ بلٹ پروف سے نکل کر دوسری گاڑی میں بیٹھے اور سفر آخرت پر روانہ ہوگئے قبل ازیں تحصیل کلاچی کے علاقہ محلہ کمال خیل میں نوری دربار کے قریب انتخابی مہم کے دوران سابق صوبائی وزیرزراعت خیبرپختونخواوامیدوار پی ٹی آئی پی کے 99کلاچی سرداراکرام اللہ خان گنڈہ پور کی گاڑی کے قریب خود کش دھماکہ ‘سابق صوبائی وزیرشہیدجبکہ پانچ افرادزخمی ہوگئے ‘گاڑی اورآس پاس کے مکانوں کو شدید نقصان ‘زخمیوں کواپنی مددآپ اورریسکیو1122کی ایمبولینسز کے ذریعے سول ہسپتال ڈیرہ اورسی ایم ایچ منتقل کردیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں کلاچی شہر کے محلہ کمال خیل میں نوری دربار کے قریب سابق صوبائی وزیرزراعت وپی ٹی آئی امیدوارPK99کلاچی سرداراکرام خان گنڈہ پورانتخابی مہم کے سلسلے میں اکرام کمال خیل کے گھر سے نکلے اورگاڑی میں بیٹھ رہے تھے کہ ذرائع کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے گاڑی کے قریب خود کو اڑادیا جس سے زورداردھماکہ ہوا ۔ دھماکے کے نتیجے میں سابق صوبائی وزیرسرداراکرام خان گنڈہ پور،ان کا ڈرائیور محمد رمضان ،سابق یوسی ناظم درابن نجیب شاہ ،گن مین دلنواز، گن مین عبدالرزاق اورراہگیر سیف الرحمان زخمی ہوگئے

جن کو فوری طورپراپنی مددآپ اورریسکیو1122کی ایمبولینسز کے ذریعے سول ہسپتال ڈیرہ اورسی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سابق صوبائی وزیرسرداراکرام خان گنڈہ پورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ ان کے ڈرائیوررمضان شدیدزخمی بتائے جاتے ہیں ۔ دھماکہ اتنا زوردارتھاکہ اکرام خان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا

جبکہ قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع پرپولیس وسیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ شہید سابق صوبائی وزیرزراعت خیبرپختونخواوامیدوارپی ٹی آئی PK99کلاچی سرداراکرام اللہ خان گنڈہ پورکے بھائی وپی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیرقانون خیبرپختونخواسرداراسراراللہ خان گنڈہ پورکوعیدالاضحی 2013کے موقع پرکلاچی میں واقع ان کی رہائش گاہ پرخود کش حملے میں شہید کیاگیاتھا جس میں دیگرتین افراد بھی شہیدہوئے تھے ۔



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…