لاہور(آئی این پی) پنجاب میں امن وامان کیلئے انتخابات کیلئے رینجرز بھی طلب کرلی گئی، محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں 5 ہزار 710 رینجرز اہلکار تعینات کئے جائیں گے، پنجاب میں رینجرز اہلکار 22 سے 26 جولائی تک تعینات رہیں گے اور لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔صوبائی درالحکومت لاہور میں امن وامان کے خطرات کے پیش
نظر الیکشن کی فضائی نگرانی بھی کر نے کا فیصلہ ۔ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور نے ان تمام معاملات کے حوالے سے آئی جی پنجاب کو بھی باقاعدہ طور پر آگاہ کرد یا ہے دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں اس لیے انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس سلسلے میں الیکشن کے روز لاہورکی مکمل طور پر وقفے وقفے سے فضائی نگرانی بھی کی جائیگی ۔