جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

’’خلائی مخلوق‘‘ کے بعد ’’غیرملکی مخلوق‘‘ بھی پیدا ہوگئی،مجھ پرخود کش حملوں کا خطرہ تھا ،مجھے کون دھمکیاں دیتا رہا؟ عمران خان نے سنگین الزامات عائد کردیئے،حیرت انگیزانکشافات

datetime 22  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پرخود کش حملوں کا خطرہ تھا لیکن اس کے باوجود میں بنوں اور کرک گیا۔کرک اور بنوں میں ہمیں دھمکی آمیز خط لکھے گئے۔ایک غیر ملکی مخلوق ہے جو اندرونی مافیا کیساتھ ملی ہوئی ہے۔25جولائی پاکستان کو بدلنے کا دن ہے ۔لوگوں ووٹ دینے کے لئے گھر سے نکلنا ہوگا۔دھاندلی کا شوروہ مچارہے ہیں جنہوں نے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑے۔

آئی جی سندھ پولیس کوہدایت دیں کہ لوگوں کو مزار قائد آنے سے نہ روکا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ 25 جولائی آپ لوگوں کو ووٹ دینے کے لیے گھر سے نکلنا ہوگا۔آئی جی سندھ سے درخواست ہے کہ جلسہ گاہ تک جانے سے نہ روکا جائے۔ لوگوں کو جلسہ گاہ تک پہنچنے میں آسانیاں پیدا کریں۔ لوگوں کو مزارِ قائد آنے دیا جائے۔ میں مزارِ قائد پہنچ کر ساری باتیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر خود کش حملوں کی تھریٹ تھی لیکن کل میں بنوں اور کرک گیا۔ایک غیر ملکی مخلوق ہے جو اندرونی مافیا کیساتھ ملی ہوئی ہے۔اس غیرملکی مخلوق کے متعلق میں جلسے میں بتاؤں گا، الیکشن میں ہمارا حق ہے لوگوں کو اکٹھا کریں اور اپنا پیغام دیں ۔لوگ شور مچارہے ہیں پری پول ریگنگ ہے۔ وہ لوگ شور مچارہے ہیں جنھوں نے پچھلی دفعہ دھاندلی کے ریکارڈ توڑے۔میرے پیچھے دو خودکش حملہ آور تھے۔ لوگوں کو نہ روکیں جلسہ میں آنے والے ہیں۔خلائی مخلوق کے علاوہ غیر ملکی مخلوق بھی ہے جو ملک میں یہ دہشتگردی کروا رہی ہے۔ہم نے جانیں خطرے میں ڈال کر کرک اور بنوں میں جلسے کیے۔ انہوں نے کہا کہ کرک اور بنوں میں ہمیں دھمکی آمیز خط لکھے گئے۔

کراچی کے جلسے میں سندھ کو پیغام دینے آیا ہوں۔قبل از انتخابات دھاندلی کا شور، چور مچائے شور کے مترادف ہے۔ غیر ملکی مخلوق اندرونی مافیا کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ کراچی اور سندھ کا 25جولائی سے پہلے یہ آخری دورہ ہے۔ آئی جی سندھ جلسہ گاہ آنے والوں کی مشکلات دور کریں۔دیشت گردی میں غیر ملکی مخلوق اندرونی مافیا سے ملی ہوئی ہے۔ اس غیر ملکی مخلوق کے بارے میں جلسے میں بتاؤں گا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…