جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خبر دار ہوشیار! ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشن جانے سے پہلے اپنے ساتھ یہ چیزیں مت لیکر جائیں،ووٹرز کی آگاہی کیلئے اہم معلومات جاری

datetime 22  جولائی  2018
Px05-041 RAWALPINDI: Dec05 - A woman voter casting her vote at a polling station during Local Government Elections in Rawalpindi. ONLINE PHOTO by Waseem Khan
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ 25جولائی کو پولنگ اسٹیشن کے اندر کسی شخص کو سمارٹ موبائل فون اور کیمرہ لانے کی اجازت نہیں ہے ٗ اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں ٗ زائد المعیاد قومی شناختی کارڈ بھی قابل قبول ہوگا ٗ مریضوں ،حاملہ خواتین ،معذور افراد ، بزرگ شہریوں اور خواجہ سراؤں کو پولنگ کے عمل میں ترجیح دی جائے گی۔

پولنگ سٹیشن کی حدود میں داخلے سے پہلے ہر ووٹر کی جامہ تلاشی لی جائے گی ٗکوئی بھی اْمید وار، پولنگ ایجنٹ ،مبصر یا صحافی پولنگ عملہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث مباحثہ ٗتکرار سے گریز کرے گا ۔ اتوار کو ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے عوام الناس کو مطلع کیا کہ 25جولائی کو پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شر وع ہوگا اور شام چھ بجے ختم ہوگا ۔ عوام سے کہا گیا کہ پولنگ سٹیشن کے اندرکسی شخص کو سمارٹ موبائل فون اور کیمرہ لانے کی اجازت نہیں ہے ٗ اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔زائد العمیاد قومی شناختی کارڈ بھی قابل قبول ہو گا ٗ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہوگی ۔ بیان کے مطابق شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی اور دستاویز قابل قبول نہیں ہوگی۔بیان میں کہاگیا کہ مریضوں ،حاملہ خواتین ،معذور افراد ، بزرگ شہریوں اور خواجہ سراؤں کو پولنگ کے عمل میں ترجیح دی جائے گی ۔بیان کے مطابق ووٹ کی رازداری کا ہر حال میں خیال رکھیں ٗ پولنگ کے مقر رہ وقت کے اختتام کے بعد بھی پولنگ سٹیشن کی حدود میں موجود ووٹر اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔بیان میں کہاگیا کہ پولنگ سٹیشن کی حدود میں داخلے سے پہلے ہر ووٹر کی جامہ تلاشی لی جائے گی ۔بیان کے مطابق کوئی بھی اْمید وار، پولنگ ایجنٹ ،مبصر یا صحافی پولنگ عملہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث مباحثہ /تکرار سے گریز کرے گا ۔بیان کے مطابق پریذائیڈنگ افسر کوموبائل رکھنے کی اجازت ہو گی۔ بیان کے مطابق پولنگ سٹیشن کے اندرماسوائے پولنگ سٹاف کے عملے کو موبائل لانے کی اجازت ہوگی ۔ان کے موبائل بند ہوں گے۔ ضرورت پڑنے پر آن کر سکیں گے ۔بیان میں کہاگیا کہ پولنگ اسٹیشن کی حدود میں داخلے سے پہلے ہر ووٹر کی جامہ تلاشی کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ کوئی بھی شخص اپنے ساتھ کسی بھی قسم کا اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد یا نامناسب چیز بشمول موبائل فون نہ لے جا سکے جو پولنگ کے عمل کو سبوتا ژکر سکے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…