باغ ( این این آئی ) انتخابات 2018 ء میں بننے والی حکومت مخلوط اور آزاد امیدوار کی اہمیت اہم ہو گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جمہوری نظام کہ تحت ہونے والے گیارویں انتخابات کے نتیجہ میں نئی بننے والی حکومت مخلوط اور آئندہ یہ حکومت بھی چوں چوں کا مربہ ہوگی عوامی خواہشات پھر چکنا چور ہوں گی ان انتخابات میں مسلم لیگ‘ تحریک انصاف ‘پیپلز پارٹی‘ ایم ایم اے سمیت
آزاد امیدواران کے درمیان سخت مقابلہ نظر آتا ہے اگرچہ عدالتی فیصلوں خود کش بم دھماکہ گرمی کی شدت نے انتخابی مہم کو بری طرح متاثر کر کے رکھا ہوا ہے تاہم انتخابات میں گھنٹوں کی بات رہ گئی ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ‘ صوبہ سرحد میں تحریک انصاف ‘ایم ایم اے ‘ اے این پی کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے ‘صوبہ سندھ میں ابھی تک پیپلز پارٹی صف اول پر اس کے ساتھ ایم کیو ایم ‘پاک سر زمین ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں صوبہ بلوچستان میں مذہبی حلقہ ایم ایم اور کچھ دیگر مظبوط پوزیشن میں اب تک کی صورت حال میں انتخابات 25 جولائی 2018 نتائج کے مطابق تحریک انصاف 80 سے 110 نشستیں‘ مسلم لیگ نواز. 50 سے 70 کے درمیان پیپلز پارٹی 30 سے 40 ایم ایم اے 20 سے 30 آزاد امیدوار 30 سے 40 تک ان کے علاوہ دیگر کئی چھوٹی جماعتیں 5 /7نشستوں پر کامیابی نظر آتی ہے انتخابات تک یہ تجزیاتی رپورٹ اوپر نیچے جا سکتی ہے اچانک کسی بڑی تبدیلی پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔