لاہور (آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن 2018ء کے سلسلے میں لاہور سمیت صوبے بھر میں انتخابات کے انعقاد کیلئے رینجرز بھی طلب کرلی ہے بتایاگیاہے کہ صوبے میں 5 ہزار 710 رینجرز اہلکار تعینات کئے جائیں گے رینجرز اہلکار 22 سے 26 جولائی تک تعینات رہیں گے اس حوالے سے گزشتہ روز سی سی پی اوبشیر احمد کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس میں پولیس افسروں کو الیکشن کمیشن
کے قواعدوضوابط کی آگاہی دی گئی اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید خرم علی، ڈی آئی جی سکیورٹی شوکت عباس، چیف ٹریفک آفیسرکیپٹن(ر) لیاقت علی ملک و دیگر نے شرکت کی سی سی پی او نے کہا کہ الیکشن کی فضائی نگرانی کی جائیگی انہوں نے فورس کو آگاہ کیا کہ دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں تاہم انتخابات کو پرامن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔