جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

بس بہت ہوگیا!الیکشن سے چار دن قبل حنیف عباسی کو بھی عمر قید کہاں کا انصاف ہے،ن لیگ کے سینئر رہنما عدالتی فیصلے پر آگ بگولا

datetime 22  جولائی  2018 |

نارووال(آن لائن) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے ‘جو کہ نامناسب ہے ‘ہمارا مقابلہ ظلم ، بربریت ، بیروزگاری اور جہالت سے ہے جس کو انشاء اللہ ہم شکست دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے ۔ موٹر وے ، ہسپتالیں ، لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی

کے بحران کا خاتمہ کیا ۔ ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے (ن) لیگ نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو جواز بنا کر سزا دی جا رہی ہے ۔ نواز شریف نے اس ملک کو اندھیروں سے نکالا۔ دہشتگردی کا خاتمہ کیا اس بات کی سزا دی جا رہی ہے ۔ اب الیکشن سے چار دن قبل حنیف عباسی کو بھی تاحیات قید کی سزا سنا کر نااہل کر دیا گیا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…