راولپنڈی(آن لائن)ایفی ڈرین کیس میں گرفتارمسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو انسدادہشت گردی کے ملزموں کے بیرک میں رکھا گیا ہے،لیگی رہنما کل وکلاء سے ملاقات کے بعد ہائی کورٹ میں کیس کے خلاف اپیل دائر کرینگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایفی ڈرین کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل میں میڈیکل رپورٹ جاری ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کے ملزموں کی بیرک میں رکھا گیا ہے اور اتوار کے دن چھٹی
ہونے کے باعث انتظامی عملہ جیل میں موجود نہیں رہا جس کے باعث حنیف عباسی کی کسی سے ملاقات نہ ہوسکی لیکن کل حنیف عباسی سے ان کے وکلاء کیس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے قانونی مشاورت کے حوالے سے اڈیالہ جیل آئیں گے اور امکان ہے کہ کل حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی ، رپورٹ کے مطابق حنیف عباسی نے کہا کہ وہ اپنا فیصلہ ہائی کورٹ میں ضرور چیلنج کریں گے اور اس فیصلے پر کوئی شرمندگی نہیں۔