جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

آصف علی زرداری پر تشدد اور ان کی زبان کاٹے جانے میں ملوث جنرل نجف قلی مرزا اب کہاں تعینات ہیں ،زرداری کو اشتہاری قراردینے کی خبر کی حقیقت کیا ہے؟پیپلزپارٹی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے چالان پیش کیے جانے اور آصف علی زرداری کو اشتہاری قرار دئیے جانے کی خبر جھوٹ، بدنیتی اور انہیں سیاسی طور پر نقصان پہنچانے کی ایک سازش ہے۔ عامر فدا پراچہ نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ ایف آئی اے کے ڈائیریکٹر جنرل بشیر میمن پاکستان پیپلزپارٹی اور

اس کی قیادت کے دشمن ہیں اور ان کا بھائی جی ڈی اے کی جانب سے سندھ میں انتخابات لڑ رہا ہے۔ بشیر میمن چاہتا ہے کہ وہ ان انتخابات پر اپنے عہدے کو استعمال کرتے ہوئے اثرانداز ہو اور اپنے بھائی کو فائدہ پہنچائے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے متعدد مرتبہ یہ مطالبہ کیا کہ بشیر میمن کو اس کے عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف منعقد ہو سکیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نجف قلی مرزا وہ افسر ہیں جو آصف علی زرداری پر تشدد اور ان کی زبان کاٹے جانے میں ملوث ہیں۔ آصف علی زرداری نے نجف مرزا کے خلاف ایک مقدمہ بھی دائر کیا ہوا ہے۔ عامر فدا پراچہ نے مزید کہا کہ مذکورہ کیس کی اس رپورٹ میں جو سپریم کورٹ میں پیش کی گئی آصف علی زرداری کا نام ملزمان کی فہرست میں شامل نہیں۔ ٹی وی چینلوں پر چلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ آصف علی زرداری کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ یہ خبریں بدنیتی پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد آصف علی زرداری کو سیاسی طور پر نقصان پہنچانا ہے۔ عامر فدا پراچہ نے کہا کہ مذکورہ دو افسران آصف علی زردرای کو بدنام کرنے کی مہم پر گامزن ہیں لیکن وہ ناکام ہوں گے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…