راولپنڈی(آن لائن)پاک فوج نے عوام کو پیغام دیا ہے کہ اپنا حق رائے دہی آزادانہ ، منصفانہ اورشفاف طریقے سے استعمال کریں، کسی بھی قسم کی رکاوٹ کی صورت میں آرمی کی ہیلپ لائن1135 پر رابطہ کریں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220اور245کے تحت معاونت طلب کی ہے تاکہ محفوظ ماحول
میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ممکن ہو سکیں۔افواج پاکستان اس فریضہ کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے غیر جانبدار طریقے سے سر انجام دیں گے ۔پاک فوج عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرے گی ۔ پاکستانیوں کو پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنا حق رائے دہی آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف طریقے سے استعمال کریں اور اس راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ سے متعلق ہیلپ لائن 1135پر رابطہ کریں ۔