بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سیاسی جما عتوں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ،پنجاب کے 14فیصد عوام جبکہ ملک کے 13 فیصد عوام نے خاموش مگر فیصلہ کن سنادیا،ایس ڈی پی آئی کے سروے میں حیرت انگیزانکشافات

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سیاسی جما عتوں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ پنجاب کے 14فیصد عوام جبکہ ملک کے 13 فیصد عوام نے خاموش مگر فیصلہ کن راے دہی کا عندیہ دیا ہے۔ اس امر کا اظہار ایس ڈی پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قییوم سلہری اور ڈاکٹر شفقت منیر نے مقامی ہوٹل میں ووٹرز کے کیے گے سروے کے اجرا کے موقع پر کہا۔ سروے ماحولیاتی بیرومیٹر کے مطابق

ماحولیات کے حوالے سے الیکشن میں اٹھ کر بڑھتے ھوے درجہ حرارت �آبی قلت ، صفائی کی ٓلودگی کے متعلق لو گو ں نے عدم د لچسپی کا اظہار کیا، ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا سروے کے دوران خیبر پختون خواہ کے چالیس فیصد 40 %، پنجاب کے 28% سندھ کے 26%اور بلو چستان کے 20% عوام نے اس مو ضوں پر صوبائی حکومتوں کے اقدامات کو سرایاہے۔ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ سروے کا مقصد پاکستان کے عوام کے رائے کو جانچنا ہے تاکہ عوام کے رحجان کا اندازہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی اور مقامی جریدے کے مشترکہ پولیٹیکل بیرومیٹر کے اجراء کے حوالے سے ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ سروے کے مطابق پاکستان کے 13 فیصد عوام نے راے دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا فیصلہ رائے دہی کے موقع پر کرینگے۔ یاد رہے کہ یہ سروے 12جولائی 2018 تک کیا گیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے ڈ اکٹر شفقت منیر نے مزید کہا کہ اس سروے سے آسانی سے اندازہ لگایہ جا سکتا ہے کہ پاکستان کی عوام میں ما حولیاتی مسائل کے حوالے سے شعور اُجاگر ہوا ہے۔ اگرچہ لوگوں نے 25 جولائی کو رائے د ہی کے دوران اس امر کو پیش نظر نہ رکھتے ہوئے فیصلہ کر ینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہ پہلا مو قع ہے کہ ماحولیاتی سروے کی بنیاد پر چاروں صوبوں پر مشتمل بیرومیٹر کا اجرا کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…