جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ پشاور میٹرو منصوبے میں 40ارب روپے کی کرپشن ہوئی ،کرپشن کی باتیں کرنے والے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھ لیں ،شہبازشریف نے پی ٹی آئی کو جھٹکادیدیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ پشاور میٹرو منصوبے میں 40ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے ، پشاور پھولوں کا شہر تھا اس کا بیڑہ غرق کردیا، عمران خان کو دیر کے بعد پتہ چلا ہے کہ شہباز شریف خطرناک آدمی ہے ، عمران خان اتنا بڑا یوٹرن ہے کہ پورے پاکستان کے یوٹرنوں پر اس کی تصویر لگی ہونی چاہیے ،

کرپشن کی باتیں کرنے والے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھ لیں ، پورے ملک کو بجلی دینے کا دعویٰ کرنے والے ایک میگاواٹ بجلی نہیں بنا سکے ، خیبرپختونخوا کا برا حال کرنے والے پنجاب کا رخ کر رہے ہیں ، انتخابات میں کامیابی ملی تو عوامی خدمت کے ریکارڈ توڑ دیں گے اور پورے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔وہ ہفتہ کو سرگودھا کے علاقے سلانوالی میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ پشاور میٹرو منصوبے میں 40ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے ، پشاور پھولوں کا شہر تھا اس کا بیڑہ غرق کردیا، عمران خان کو دیر کے بعد پتہ چلا ہے کہ شہباز شریف خطرناک آدمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اتنا بڑا یوٹرن ہے کہ پورے پاکستان کے یوٹرنوں پر اس کی تصویر لگی ہونی چاہیے ، کرپشن کی باتیں کرنے والے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھ لیں ، پورے ملک کو بجلی دینے کا دعویٰ کرنے والے ایک میگاواٹ بجلی نہیں بنا سکے ، خیبرپختونخوا کا برا حال کرنے والے پنجاب کا رخ کر رہے ہیں ۔شہباز شریف نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی ملی تو عوامی خدمت کے ریکارڈ توڑ دیں گے اور پورے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ، 25جولائی کو جھوٹ اور یوٹرن کی سیاست دفن ہو جائے گی ، آپ لوگ25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر اسے کامیاب بنائیں گے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کو اپنی بیمار والدہ سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی کیا کبھی کسی نے دیکھا کہ باپ کے سامنے بیٹی کو اور بیٹی کے سامنے باپ کو گرفتار کیا گیا، نوازشریف نے ملک سے اندھیرے دور کئے اور ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی ، زراعت ،صنعتوں کو چلایا ، ہزاروں لوگ دوبارہ برسرروزگار آئے اور ہندوستان کے 5ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ

ہم نے پورے پاکستان میں موٹرویز کے جال بچھا دیے ہیں ، ہم نے مفت ادویات ، سٹی اسکین مشینیں لگائیں ، ہم نے پورے پاکستان میں یونیورسٹیاں بنائیں ، الزام خان بار بار بات کر کے اپنی بات سے پلٹ جاتا ہے ،مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی قیادت میں یونیورسٹیاں اور سی پیک بنائی ، بجلی کے منصوبے لگائے ،پنجاب انڈومنٹ سے ہزاروں طلباء مستفید ہوئے اور ڈاکٹر انجینئر بنے ، ہم نے 20لاکھ افراد کو بلاسود قرضے دیے ، اگر عوام نے ہمیں موقع دیا تو میں پاکستان کو ملائشیا اور ترکی بنا دوں گا ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…