راولپنڈی (آئی این پی )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں نے نواز شریف کو کہا مشکل میں اپنے مخالف کم کرنے چاہئیں، نواز شریف نے خود لکھ کر دیا کہ عدالت میرا کیس سنے، آپ کے خلاف فیصلہ آ گیا تو پھر اسے عدالت میں، لڑیں عدالت سے نہیں لڑیں،
انہوں نے ( ن) لیگ سے اس طرح وفاداری نبھائی جیسے سگا بھائی نبھاتا ہے۔ ہفتہ کو اپنے انتخابی حلقے این اے 59 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہم چودہ پندرہ افراد نوازشریف کو آگے لائے، میرے سوا سب (ن) لیگ چھوڑ گئے ہیں، نواز شریف مشکل میں اپنی غلطیوں سے پھنسے۔انہوں نے کہا کہ میں نے نواز شریف کو کہا مشکل میں اپنے مخالف کم کرنے چاہئیں، نواز شریف نے خود لکھ کر دیا کہ عدالت میرا کیس سنے، آپ کے خلاف فیصلہ آ گیا تو پھر اسے عدالت میں، لڑیں عدالت سے نہیں لڑیں۔انہوں نے کہا کہ میں چپ بھی رہ سکتا تھا لیکن میں نے سچی بات کہی، یہ نواز شریف کا کام تھا کہ خوشامدیوں کی نہ سنتے میری بات سنتے، نواز شریف نے کہا اگر ٹکٹ چاہیے تو درخواست دو، میں نے کہا آپ لاہور کے ہو تو میں پوٹھوہار سے ہوں درخواست نہیں دوں گا۔چوہدری نثار نے مزید کہا کہ عمران میرا پرانا دوست ہے اس نے کہا چوہدری نثار کہے گا تو ٹکٹ دوں گا، میں نے کہا میں عوام کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا، میں نے سیاست میں صرف دوست کمائے ہیں۔