جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اگر اس بار عوام نے اعتماد نہ کیا اور مجھے منتخب نہ کیا تو کیا کروں گا؟برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو، مستقبل کے عزائم واضح کردیئے

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے کسی طور اتحاد ممکن نہیں، دونوں جماعتوں سے ہاتھ ملایا تو جدوجہد اور اقتدار میں آنے کا سارا مقصد ہی فوت ہوجائے گا،ن لیگ اور پیپلزپارٹی اپنی سیاہ کاریوں کے باعث انتخابات میں شکست سے دوچار ہوں گی،یک انصاف کی محنت کا مقصد پاکستان کو زوال سے نکال کر عروج کی جانب گامزن کرنا ہے، پانامہ مقدمے کے ٹرائل نے عوام میں

کرپشن کیخلاف بے پناہ شعور اجاگر کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے برطانوی نشریاتی ادارے کیساتھ اہم امور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اپنی سیاہ کاریوں کے باعث انتخابات میں شکست سے دوچار ہوں گی،ن لیگ اور چند مخصوص عناصر پاکستان کو انتخابات میں ناروا گھسیٹ رہے ہیں، عمران خان نے کہا انتخابات میں بڑا مقابلہ تحریک انصاف اور ن لیگ کے مابین ہو گا، نوشتہ دیوار پڑھ کر نون لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت سٹیٹس کو کی جماعتوں نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ہے، تحریک انصاف کی محنت کا مقصد پاکستان کو زوال سے نکال کر عروج کی جانب گامزن کرنا ہے، انہوں نے کہا پانامہ مقدمے کے ٹرائل نے عوام میں کرپشن کیخلاف بے پناہ شعور اجاگر کیا ہے، آج قوم کا بچہ بچہ سمجھ بیٹھا ہے کہ کرپشن کیسے اسکی زندگی متاثر کرتی ہے، قوم جان چکی ہے کہ کرپشن کی موجودگی میں انسانوں کی ترقی کیلئے وسائل دستیاب نہیں، عمران خان نے کہا ملک میں اصلاحات کیلئے واضح اور فیصلہ کن مینڈیٹ نہایت اہم ہے، شریفوں کی نون لیگ اور آصف زرداری کی پیپلز پارٹی سے کسی طور اتحاد ممکن نہیں، دونوں جماعتوں سے ہاتھ ملایا تو جدوجہد اور اقتدار میں آنے کا سارا مقصد ہی فوت ہوجائے گا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…