پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نگران حکومت فی الفور مستعفی ہو تا کہ ملک میں غیر جانبدار اور شفاف الیکشن ہو سکے،عام انتخابات سے چند دن قبل ہی ن لیگ کی بڑی قلابازی، ایسا اعلان کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اپنی غیر جانبداری ترک کے پاکستان تحریک انصاف کی بی ٹیم بن گئی ہے جس کی وجہ سے الیکشن میں شفافیت پر سوال اٹھ رہے ہیں، لوگوں کا الیکشن پر اعتماد بحال کرنے کیلئے نگران حکومت فی الفور مستعفی ہو تا کہ ملک میں غیر جانبدار اور شفاف الیکشن ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ن ے ہفہت کو پارلیمنٹ کے باہر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں ن ے کہا کہ میاں نواز شریف کے استقبالی ریلی میں موجود 16ہزار لوگوں پر مقدمات درج کرائے جن میں سینیٹ میں لیڈر آف دی ہاؤس اور قومی اسمبلی کے سپیکر بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پر مسلم لیگ (ن) نے اعتراض کیا تھا لیکن ہماری مخالفت کے باوجود انہیں وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے اور اقتدار میں 11ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، آئندہ بھی عوام کے تعاون سے مسلم لیگ حکومت بنائے گی، عمران ہو یا آصف زرداری یا میاں نواز شریف قانون کی نگاہ میں سب برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ وزیراعظم وہی ہو گا جسے عوام منتخب کریں گے، مسلم لیگ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لے گی، مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں کئی بحرانوں پر قابو پایا جن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، دہشت گردی، سی پیک کے منصوبے کا آغاز کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی ایک جانب کی جانبداری کے نتائج ملک و قوم کیلئے خطرناک ہوں گے، اگر کسی کی پگڑی اچھالی جا رہی ہے ، ان کو بھی تیار رہنا چاہیے، ایسے حادثات کیلئے ۔ ایک سوال کے جواب میں جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد ایسی تنظیموں کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں۔)



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…