اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ پشاور میٹرو کا ٹھیکہ بلیک لسٹڈ کمپنی کو دیا گیا ، پشاور میٹرو کی لاگت14ارب سے کہاں تک پہنچ گئی؟میٹرو منصوبہ تحریک انصاف کیلئے درد سر بن گیا،شدید تنقید

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کو جتوا کر نوازشریف اور مریم نواز کو جیل کی سلاخوں سے باہر لانا ہے ، الزام خان بار بار بات کر کے اپنی بات سے پلٹ جاتا ہے ، پاکستان میں جہاں جہاں یوٹرن ہے وہاں عمران خان کی تصویر لگا دی جائے،عمران خان لاہور میٹرو پر لگائے جانے والے الزامات کا ثبوت نہ دے سکے،، اگر عوام نے ہمیں موقع دیا

تو میں پاکستان کو ملائشیا اور ترکی بنا دوں گا۔ہفتہ کو یہاں بھاگٹانوالہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 25جولائی پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم موڑ ہے ، آپ نے شیر پر مہر لگانی ہے اور مسلم لیگ (ن) کو جتوا کر نوازشریف اور مریم نواز کو جیل کی سلاخوں سے باہر لانا ہے ، نوازشریف کو اپنی بیمار والدہ سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی کیا کبھی کسی نے دیکھا کہ باپ کے سامنے بیٹی کو اور بیٹی کے سامنے باپ کو گرفتار کیا گیا، نوازشریف نے ملک سے اندھیرے دور کئے اور ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی ، زراعت ،صنعتوں کو چلایا ، ہزاروں لوگ دوبارہ برسرروزگار آئے اور ہندوستان کے 5ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پورے پاکستان میں موٹرویز کے جال بچھا دیے ہیں ، ہم نے مفت ادویات ، سٹی اسکین مشینیں لگائیں ، ہم نے پورے پاکستان میں یونیورسٹیاں بنائیں ، الزام خان بار بار بات کر کے اپنی بات سے پلٹ جاتا ہے ، پاکستان میں جہاں جہاں یوٹرن ہے وہاں عمران خان کی تصویر لگا دی جائے ۔ عمران خان نے پشاور میں بیٹرہ غرق کیا ، پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ پشاور میٹرو کا ٹھیکہ بلیک لسٹڈ کمپنی کو دیا گیا ،

پشاور میٹرو کی لاگت14ارب سے 68ارب تک چلی گئی ہے ، عمران خان لاہور میٹرو پر لگائے جانے والے الزامات کا ثبوت نہ دے سکے ، پورا پشاور کھدا ہوا ہے اور کھنڈر بن چکا ہے ، مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی قیادت میں خدمات سرانجام دی ہیں ، مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی قیادت میں یونیورسٹیاں اور سی پیک بنائی ، بجلی کے منصوبے لگائے ،کیا آپ پشاور کی طرح پنجاب کو برباد ہوتے دیکھ سکتے ہو، پنجاب انڈومنٹ سے ہزاروں طلباء مستفید ہوئے اور ڈاکٹر انجینئر بنے ، ہم نے 20لاکھ افراد کو بلاسود قرضے دیئے ، اگر عوام نے ہمیں موقع دیا تو میں پاکستان کو ملائشیا اور ترکی بنا دوں گا ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…