آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت 20اہم شخصیات کو مفرور قرار دے دیاگیا ،اربوں روپے کیسے منتقل کئے گئے؟ حیرت انگیزانکشافات

21  جولائی  2018

کراچی(این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دے دیا ہے۔ہفتہ کو ایف آئی اے نے حسین لوائی اور دیگر ملزمان کے خلاف خصوصی عدالت میں اربوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس کا چالان جمع کرادیا ہے۔

چالان میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو مفرور ملزم قرار دیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے نجی بینک کے چیئرمین سمیت مجموعی طور پر 20 افراد کو مفرور قرار دیا ہے جن میں انور مجید اور ان کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے۔ مفرور افراد کی فہرست میں سابق صدر اور ان کی بہن کا نام 19 اور 20 ویں نمبر پر ہے۔حسین لوائی آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سابق چیئرمین ہیں اور ان سمیت 20 ملزمان پر 35 ارب روپے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق حسین لوائی اور دیگر ملزمان نے 3 بینکوں کے 29 جعلی اکانٹس کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ایف آئی اے نے حسین لوائی کیخلاف ایف آئی آر میں بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ آصف زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی کا تذکرہ بھی کیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی بھی منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہے، زرداری گروپ نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…