جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف نے ملک کو عزت دینے کی خاطر جیل جانے کا فیصلہ کیا میں بھی جیل جانے کو تیار ہوں،حنیف عباسی نے عدلیہ پر سنگین الزامات عائد کردیئے،دھماکہ خیز اعلان

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (ای این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و امیدوار حلقہ این اے 60 محمد حنیف عباسی نے کہاہے کہ نواز شریف نے ملک کو عزت دینے کی خاطر جیل جانے کا فیصلہ کیا میں بھی جیل جانے کو تیار ہوں،( ن) لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،کارکن ثابت قدم رہیں میرے اوپر ایفی ڈرین کا کیس گزشتہ سات سال سے چل رہا ہے اور میں پہلے دن سے عدالت میں پیش ہو رہا ہوں الیکشن سے قبل ایسے شخص کی درخواست پر دوبار ہ سماعتاور فیصلہ دینے کی تاریخ دے کرمجھے الیکشن

سے باہر کرنے کی سازش کی جار ہی ہے ۔ راولپنڈی احاطہ کچہری میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام سازشوں کے باوجود جیت شیر کی ہو گی انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے میرے خلاف کیس کا فیصلہ الیکشن سے قبل دینے کا مقصد لاڈلے اور پنڈی کے مداری کو کھلا میدان دینا ہے (ن) لیگ کسی کیلئے میدان کھلا نہیں رکھے گی ۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان سے ترقی کا راستہ روکنے کے خلاف سازش کی جا رہی ہے جسے پاکستان کی عوام ناکام بنا دیں گے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…