اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے دریا خشک ہوگئے، شہبازشریف کی وجہ سے عوام گندا پانی پینے پر مجبور ہوئے،اہم سیاسی شخصیت نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج ہمارے دریا خشک ہیں جبکہ پنجاب میں شہبازشریف نے عوام کو گندا پانی پینے پر مجبور کر دیا ہے، دونوں بھائیوں نے مل کر عوام کو بیماریوں میں مبتلا کر دیا ہے۔ گجرات میں پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ

پاکستان میں پانی کی قلت شریفوں کی وجہ سے ہے، خشک دریا نوازشریف کی خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جو ملک کا خیرخواہ نہیں وہ محب وطن کیسے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے شیخ چلی والے منصوبے عوام کے سامنے آ چکے ہیں، عوام ان سے پوچھے کہ بھاشا ڈیم کو دس سال تک کیوں روکے رکھا، اس کا آغاز ہم نے کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کرنے والے آج خود اس کا شکار ہیں، دس سال وزیراعلیٰ رہنے والے شہبازشریف عوام کو بتائیں کہ انہوں نے جیلوں میں کیا اصلاحات کی ہیں کہ آج ان کے بھائی نوازشریف جیل میں سہولتیں نہ ملنے کا شکوہ کر رہے ہیں، ہارس ٹریڈنگ کرنے والے نوازشریف کے ساتھ آج وہی کچھ ہو رہا ہے جو وہ دوسروں کے ساتھ کرتے رہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے اس لیے ہم عوام کی خدمت قومی فریضہ سمجھ کر کرتے ہیں، آئندہ بھی انشاء اللہ موقع ملا تو عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے جب اس کے حکمران کرپٹ نہ ہوں، اللہ کا خوف ہو اور ہر کام یہ سمجھ کر کریں کہ اللہ انہیں دیکھ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ بطور وزیراعلیٰ میں نے پنجاب اور پاکستان کی تاریخ میں ایسے کام کیے کہ تین تین بار حکومت کرنے والے بھی ایسے کام نہ کر سکے۔ پی ٹی آئی کے پی پی 31 سے امیدوار چودھری سرور سلیم جوڑا نے بھی جلسہ سے خطاب کیا جبکہ سید فریاد شاہ، چودھری مستنصر احمد بانٹھ، چودھری احمد علی بانٹھ، چودھری ساجد لانہیکا سمیت دیگر رہنما بڑی تعداد میں موجود تھے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…