اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کالعدم تنظیموں سے روابط کا الزام، پیپلزپارٹی نے اپنے ہی اہم رہنما کو پارٹی سے نکال دیا،انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے گئے

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی جماعت کے فیڈرل کونسل کے رکن مظفر علی شجرہ کو کالعدم تنظیموں سے روابط کے الزام میں پارٹی سے خارج کردیا۔پیپلز پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق مظفر علی شجرہ کے کالعدم تنظیموں سے روابط کا انکشاف ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے اور

کالعدم تنظیموں سے رابطہ رکھنے پر مظفر علی شجرہ کو جماعت سے خارج کیا۔مرکزی میڈیا سیل کے مطابق مظفر علی شجرہ کو اس لیے پارٹی سے نکالا گیا کیونکہ انہوں نے انتخابات میں کالعدم تنظیم کی حمایت حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں پاکستان راہ حق پارٹی کے تحت عوام دوست گروپ کے پلیٹ فارم سے متفقہ امیدوار سامنے آئے تھے ٗان امیدواروں میں کالعدم اہل سنت والجماعت کے اورنگزیب فاروقی قومی اسمبلی کی نشست پر جبکہ مظفر علی شجرہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر متفقہ امیدوار تھے۔اس انتخابی پوسٹر کے مطابق این اے 238 پر اورنگزیب فاروقی کا انتخابی نشان استری جبکہ پی ایس 91 پر مظفر علی شجرہ کا انتخابی نشان نلکا تھاتاہم اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پیپلز پارٹی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان پر کالعدم تنظیموں سے روابط کے الزام لگائے گئے تھے جس کے بعد پیپلز پارٹی نے فیصلہ کرتے ہوئے مظفر علی شجرہ کو پارٹی سے نکال دیا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…