اسلام آباد (آن لائن)پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے آغاز کے دو سال بعد پاکستان کے مقامی باشندوں کی زندگیوں میں خاطر خواہ بہتری اور تبدیلی آئی ہے۔ یہ پراجیکٹ چینی حکومت کی بیلٹ اینڈ روڈ اینیشی ایٹو پراجیکٹ کا اہم عنصر ہے جو کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 2015 میں باضابطہ طور پر شروع کیا گیا تھا۔اربوں ڈالر کے منصوبہ میں روٹ کے ساتھ ساتھ سنکیانگ میں کاشغر کو جنوب مغربی پاکستان
کی بندرگاہ کو ملانے کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے۔ مقامی باشندوں کی مہارت کے باعث بہت سی ایسی چیزیں دیکھنے کو ملی ہیں جو کہ چین کی طرف سے پاکستان میں منتقل کی گئی ہیں اور جس سے پاکستانی قوم مستفید ہو رہی ہے۔ سی پیک منصوبہ دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے،55 ارب ڈالر مالیت سے زائد کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا۔