منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

ہم یہاں بہت تنگ ہیںکیونکہ۔۔اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کس چیز کی وجہ سے تکلیف میں مبتلا ہیں؟سابق وزیراعظم اور انکی صاحبزادی نے ایسی شکایت کر دی کہ ان کے ساتھ جیل میں موجود قیدی بھی دنگ رہ گئے

datetime 18  جولائی  2018 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)حبس اور گرمی ،مچھروں اور صفائی کے حوالے سے شکایات، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز پانچ روز گزرنے کے باوجود خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں سکے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں پانچ روز گزر گئے ہیں لیکن دونوں ابھی تک خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں سکے ہیں۔دونوں باپ بیٹی جیل میں حبس اور گرمی سے شدید پریشان ہیں۔

جیل ذرائع کا کہناہے کہ میاں نواز شریف شدید حبس کے باعث متعدد مرتبہ گھبراہٹ کا اظہار کرچکے ہیں، اس کے علاوہ دونوں باپ بیٹی جیل میں مچھروں کی موجودگی کے بارے میں بھی آگاہ کرچکے ہیں۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں ہر روز شام کے اوقات میں مچھر مار اسپرے کیاجاتا ہے تاہم برسات کے موسم کے باعث جیل میں مچھر زیادہ ہیں۔دوسری جانب نواز شریف اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جیل میں بی کلاس مل گئی ہے تاہم مریم نواز خواتین وارڈ میں عام قیدی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…