اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں کو باران رحمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں کی بعد پانی کی کمی پوری ہوجائے گی۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے آج (منگل ) کو اسلام آباد میں ہونے والی موسلادھار بارش کو باران رحمت قراردیا ہے ۔ اپنے پیغام میں مارٹن کوبلر نے لکھا ہے کہ مون سون کے
موسم میں پاکستان میں بارشوں سے پانی کی کمی پوری ہوجاتی ہے اور اس سے ڈیمز بھرجاتے ہیں۔انہوں نے اس خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بارش کے بعد متاثر ہونے والے علاقوں کا بھی ذکرکیا ۔ مارٹن کوبلر نے پاکستان کے نشیبی علاقوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگرچہ بارش باران رحمت مگر نشیبی علاقوں میں بارش کے بعد عوام بھی متاثر ہوتی ہے۔ اگر مناسب انتظامات کیے جائیں تو بارش ایسے لوگوں کیلئے بھی خوشی کا باعث ثابت ہوسکتی ہے۔