جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

فائرنگ کرنے والوں کے کیا مقاصد تھے؟ حملے کے بعد شیخ آفتاب کا موقف سامنے آگیا

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسن ابدال (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے گزشتہ روز اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے بارے میں کہا ہے کہ ہم بڑے پُر امن لوگ ہیں ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ،فائرنگ کرنے والوں کے اپنے مقاصد ہونگے۔پولیس کی جانب سے مجھے کسی قسم کی کوئی سکیورٹی نہیں دی گئی البتہ میرے جلسہ میں چند پولیس اہلکار ضرور موجود تھے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی فائرنگ کے واقعہ کے بعدگفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب رات گئے سابق وفاقی وزیر اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55سے مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار شیخ آفتاب احمد کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔فائرنگ کا واقعہ رات گئے کامرہ میں ہونے والی اِنتخابی مہم سے واپسی پر گھر جاتے ہوئے تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا۔ گولیاں شیخ آفتاب احمد کی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر لگیں ۔خوش قسمتی سے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر کوئی نہیں تھا جبکہ شیخ آفتاب احمد گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ اُنہیں پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی سکیورٹی نہیں دی گئی اور نہ ہی پولیس والے اُن کے ساتھ تھے البتہ جس جگہ اِنتخابی جلسہ ہورہا تھا وہاں چند پولیس اہلکار ضرور موجود تھے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ہم بڑے پُرامن لوگ ہیں اورہماری کسی کوئی دشمنی نہیں اب یہ تو فائرنگ کرنے والے ہی جانتے ہونگے کہ وہ کیا چاہتے ہیں اور اُن کے کیا مقاصد ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…