اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران بتایا گیا ہے کہ 25 جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں تاہم ہائیکورٹ میں کیسز کی وجہ سے تقریبا 85 سے زائد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا عمل رکا ہوا ہے ۔
منگل کو چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے تمام ونگز نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے کی گئی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ کمیشن کو بتایا گیا کہ شیڈول کے مطابق تمام تیاریاں جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ تیاریوں کے آخری مرحلے میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ بھی آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے تاہم ہائی کورٹ میں کیسز کی وجہ سے تقریبا 85 سے زائد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا عمل رکا ہوا۔ ہے۔کمیشن کو مانیٹرنگ، ووٹر ایجوکیشن، آر۔ ایم۔ ایس، آر ٹی ایس۔ انتخابی سامان کی پولنگ اسٹیشنوں تک فراہمی، آر ایم ایس پر ووٹرز کے ڈیٹا کی فراہمی، پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی، میڈیا اور انٹرنیشنل آبزروز کی سہولت کاری، انتخابی عملے کی تربیت اور دیگر امور پر تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے اب تک کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران بتایا گیا ہے کہ 25 جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں تاہم ہائیکورٹ میں کیسز کی وجہ سے تقریبا 85 سے زائد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا عمل رکا ہوا ہے ۔منگل کو چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔