اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد عمر کی انتخابی مہم کا آغاز عمران خان نے کر دیا ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حلقہ این اے 54 میں پارٹی کارکنوں اور ووٹرز کو کہا کہ یہاں سے اسد عمر انتخاب لڑ رہے ہیں، تحریک انصاف کے لیے اسد عمر کی جیت بہت ضروری ہے،
عمران خان نے کہا کہ اگر تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو اسد عمر ہمارے وزیر خزانہ ہوں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک کارکن کی درخواست پر سوہان بھی گئے اور وہاں انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے۔ وہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوہان بھی میرے حلقے میں شامل ہے، اس حلقے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں لیکن انہوں نے حلقے کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں میرے دورے کا مقصد لوگوں کو صورتحال سے آگاہی دینا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یہاں پورا سسٹم لے کر آؤں گا اور اقتدار میں آ کر اس حلقے کی حالت بہتر کریں گے، عمران خان گٹر کے پانی سے گزرتے ہوئے لوگوں کے مسائل سنتے رہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہاں پر سیوریج سسٹم درست نہیں ہے سارا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت پانچ سال تک برسراقتدار رہی لیکن پھر بھی اسلام آباد کے قریب بسنے والے لوگوں کا یہ حال ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد عمر کی انتخابی مہم کا آغاز عمران خان نے کر دیا ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حلقہ این اے 54 میں پارٹی کارکنوں اور ووٹرز کو کہا کہ یہاں سے اسد عمر انتخاب لڑ رہے ہیں، تحریک انصاف کے لیے اسد عمر کی جیت بہت ضروری ہے، عمران خان نے کہا کہ اگر تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو اسد عمر ہمارے وزیر خزانہ ہوں گے۔