جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی تحریک انصاف کے حق میں دستبرداریوں پر بلاول زرداری کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی نے حلقہ این اے 124سے ٹکٹ ہولڈر چوہدری ظہیر کی تحریک انصاف میں شمولیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری ظہیر ازلی لوٹا ہے ،پہلے یہ معراج محمد کے ساتھ رہا ۔پھر یہ ملت پارٹی ،(ق) لیگ اور وہاں سے ہوتا ہوا پیپلزپارٹی میں آیا تھا۔حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ اسلام آباد کی اہم شخصیت کی سفارش پر چوہدری ظہیر کو ٹکٹ دیا گیا تھا ،

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ہمارے امیدواروں کو مخصوص پارٹی میں شمولیت اختیار کروائی جارہی ہے ،یہ بھی اسی کی کڑی ہے اگر تحریک انصاف میں ہی جانا تھا تو ٹکٹ کیوں مانگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے منشور اور بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی،ابن الوقت لوٹوں کے جانے سے اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124سے امیدوار چوہدری ظہیر نے تحر یک انصاف میں شمولیت اور انکے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا جبکہ تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہمیں خلوئی مخلوق سمیت کسی ادارے کی حمایت حاصل نہیں ہم عوامی طاقت سے اقتدار میں آرہے ہیں ا ور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ‘ہم چاہتے ہیں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مکمل آزادی ہونی چاہیے ‘کر پشن کر نیوالوں کو ہار پہننے والوں کو کوئی بھی ٹھیک نہیں کہہ سکتا ‘تمام سروے تحر یک انصاف کے حق میں آرہے ہیں قومی خدمت کا جذبہ رکھنے والے لوگ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے تحر یک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پیپلزپارٹی کے این اے124سے قومی اسمبلی کے امیدوار چوہدری ظہیر نے تحریک انصاف سینیٹر چوہدری محمدسرور سے ملاقات

کے دوران پر یس کانفرنس میں پاکستان تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار شفقت محمود ‘نعمان قصیر اور پنجاب اسمبلی کے امیدوار ملک نصیب اعوان بھی موجود تھے ۔تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی تباہی کا کوئی اورنہیں وہ خود ذمہ دار ہیں کیونکہ دونوں جماعتوں نے ملک میں لوٹ مار کے سواکچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے انکے لوگ اور پاکستان کے عوام اب انکے ساتھ چلنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ہمیشہ سے یہ کہہ رہی ہے کہ ہم کسی اور نہیں عوام کے سہارے ہی اقتدار میں آئیں گے اس لیے خلائی مخلوق کی باتیں کر نیوالوں کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں جب اقتدار میں آکر ملکی مسائل حل کیے جائے تو پھر کوئی طاقت کسی کو انتخابات میں شکست نہیں دے سکتی تحر یک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں میں مثالی کام کیا ہے جسکی وجہ سے وہاں کے عوام تحر یک انصاف کو پہلے سے زیادہ کامیاب کر یں گے اور آنیوالی وفاقی اور پنجاب حکومت بھی پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آنیوالی حکومت کیلئے بہت بڑے چیلنجز ہوں گے

مگر عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کے پاس ایسی ٹیم موجود ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامز ن کر یگی اور ہم نے اقتدار میں آکر100دنوں میں مسائل کے حل کا جو ایجنڈہ دیا ہے اس پر مکمل عمل کیا جائیگا ۔ شفقت محمود نے کہا کہ ساری عمر خود دھاندلی سے کامیاب ہونیوالی (ن) لیگ ہمیں خلائی مخلوق کے طعنے دے رہی ہے اصل میں (ن) لیگ والوں کو اپنی واضح شکست نظر آرہی ہے اور عوام پاکستان تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے کبھی نازیبا الفاظ کی سیاست نہیں مگر (ن) لیگ والے بینظیر بھٹو شہید اور نصرت بھٹو کے بارے میں جو کرتے رہے ہیں وہ بھی قوم کو آج بھی یاد ہے ۔ پیپلزپارٹی سے تحر یک انصاف میں شامل ہونیوالے چوہدری ظہیر نے کہا کہ عمران خان ملک میں کر پشن اور ظلم کے خلاف جہاد کر رہے ہیں اور پیپلزپارٹی اپنے منشور سے ہٹ چکی ہے اس لیے میں آج سے پاکستان تحر یک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں اور انکے امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات بھر پور کام کروں گا ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…