ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ڈالر کی قیمت میں خوفناک اضافہ،یوں لگتا ہے جیسے نگران حکومت بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے پر تلی ہوئی ہے،اب کیا ہوگا؟ انتہائی تشویشناک پیش گوئی کردی گئی

datetime 17  جولائی  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما عاصم رضا اور سابق چےئرمین میاں ریاض احمد نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں ڈالر کا 128 روپے پر جانا پوری قوم کے ساتھ بڑی زیادتی ہے ، روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے کے باعث ملکی قرضوں میں بیٹھے بیٹھائے اربوں ڈالر کا اضافہ پاکستانی معیشت کو لے ڈوبے گا،یوں لگتا ہے جیسے نگران حکومت بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے پر تلی ہوئی ہے ،

ڈالر کی اس قدر قیمت کو بڑھانے سے ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہو گا جس کے باعث نہ صرف غریبوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ جائے گی بلکہ جرائم کی شرح بھی حد سے زیادہ بڑھ جائے گی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈالر کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے کے بعد ایسوسی ایشن آفس میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عاصم رضا نے کہاکہ نگران حکومت کے سیٹ اپ میں ملکی تاریخ میں ڈالر کو بلند ترین مقام پر کھڑ ا کر دیا ہے انٹر بینک اور مقامی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 128 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر128 روپے سے صرف 50 پیسے کی دوری پر ہے ۔ عاصم رضا نے کہاکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صرف ایک ہی دن میں ملک پر بیرونی قرضو ں ک بوجھ 360 ارب روپے بڑھ گیا ہے ، میاں ریاض نے کہاکہ ڈالر کی قیمت میں پیر کے روز 6.45 روپے اضافہ کر دیا گیا یوں روپے کو ٹکے ٹوکری کر کے رکھ دیا گیاہے۔جس سے ڈالر کی قیمت121.55 روپے سے بڑھ کر 128 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ،انہوں نے کہاکہ پچھلے 7ماہ میں ڈالر کی قدر میں 20 روپے 30 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ اگر مہنگائی کا گراف یونہی بڑھتا رہا تو ملک میں لوٹ مار کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو نے کا خدشہ ہے۔ لہذا نگران حکومت فوری طور پر ڈالر کی قیمتوں کو نیچے لاتے ہوئے مہنگائی کوبڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…