جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

فن لینڈمیں ٹرمپ پیوٹن ملاقات کے دوران فلسطینی صحافی کو زبردستی کانفرنس سے نکال دیا گیا کیونکہ۔۔ وڈیو وائرل ہو گئی

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلنسکی(آئی این پی) فن لینڈ میں گذشتہ روز ٹرمپ پیوٹن ملاقات میں فلسطینی صحافی سے بد سلوکی کی گئی اور انہیں زبردستی کانفرنس سے باہر نکال دیا گیا، لحسینی کی ٹرمپ ۔ پوتین ملاقات پر زبردستی نکالے جانے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،فلسطینی صحافی کو نیوکلئیرہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کی طرفہ توجہ دلوانے پر نکالا گیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ

روز فن لینڈ کے دارالحکومت ھلسنکی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین نے پہلی باضابطہ ملاقات کی۔ اس موقع پر ایک فلسطینی نژاد امریکی صحافی کو پریس کانفرنس کی کوریج سے محروم کرتے ہوئے اسے زبردستی باہر نکال دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے ہاتھ میں ایک کاغذ پر Nuclear weapon Ban Treaty لکھ رکھا تھا۔ دونوں عالمی لیڈروں کی ملاقات میں توہین آمیز سلوک کا سامنا کرنے والے صحافی سام الحسینی کا تعلق شمالی فلسطین کے مشرقی شہر الجلیل سے ہے۔الحسینی کی ٹرمپ ۔ پوتین ملاقات سے زبردستی نکالے جانے کی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس ہال کی انتظامیہ اور فلسطینی صحافی کے درمیان پہلے بھی تلخ کلامی ہوئی تھی اور انتظامیہ نے اسے ہال سے نکل جانے کو کہا تھا۔وائیٹ ہاس کے نامہ نگار جیم کوسٹا کا کہناہے کہ فلسطینی صحافی کو اس لیے ہال سے نکالا گیا کیونکہ اس نے ہاتھ میں ایک کاغذ پر نیوکلیر ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی تھی۔صحافی سام الحسینی کا اصل نام اسامہ الحسینی ہے۔ وہ پانچ سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ہمراہ امریکا ہجرت کرآیا تھا۔ 1984 میں اس نے امریکی شہریت حاصل کرلی۔ ھلسنکی کانفرنس میں وہ ہفت روزہ جریدے The Nation کے نامہ نگار کے طورپر شریک تھا۔ جریدے نے اسے کانفرنس سے نکالے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…