بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

صدر ممنون پر دباؤڈالا جائے کیونکہ ۔۔۔زینب کے والد نے عمران خان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھ کرکیا مطالبہ کرڈالا؟

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قصور کی ننھی زینب کے بزرگ والد نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ،مسلم لیگ ن صدر شہباز شریف ،پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو خط ارسال کیے ہیں جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ننھی زینب کے قتل میں مجرم عمران کی سیشن کورٹ ،انسداد دہشت گردی عدالت ،ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں رحم کی اپیلیں خارج ہوچکی ہیں۔

لیکن ابھی تک مجرم عمران کی اپیل صدر پاکستان کے پاس پینڈنگ پڑی ہوئی ہے حالانکہ صدر پاکستان ممنون حسین کو مجرم عمران کی اپیل مسترد کرنے کے بارے میں خط لکھ چکے ہیں لیکن تاحال اس کی اپیل کو مسترد نہیں کیا گیا لہذا تمام سیاسی قائدین سے درخواست ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران ممنون حسین پر دباؤ ڈالیں کہ چھوٹے چھوٹے بچوں سے گھناؤنے کھیل کھیل کر قتل کرنے والا مجرم عمران رحم کے قابل نہیں بلکہ عبرتناک سزا کے قابل ہے تاکہ آئندہ ایسے جرائم کی روک تھام ہوسکے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…